18 جولائی 2011 - 19:30

پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ تنویر احمد خان نے تاکید کی ہے کہ تہران اسلام آباد تعلقات میں توسیع خطے خاص کر افغانستان میں قیام امن کا باعث ہوگی۔

ابنا: تنویر احمد خان نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے دورۂ ایران پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ مختلف شعبوں میں اسلام آباد تہران تعلقات میں توسیع سے دونوں ممالک کے تعلقات کی سطح بلند ہوگی۔ تنویر احمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں جاری توانائی کے بحران کا حل ایران کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے پاکستان کو گیس کی سپلائی کے ذریعے پاکستان میں توانائي کے بحران کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔اس سے قبل پاکستان کے وزیر پٹرولیم عاصم حسین نے کہا تھا کہ ایران سے گیس درآمد کرنے کے لۓ آئندہ چھ ماہ کے دوران گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کردیا جاۓ گا۔............../169